kpk

خیبر پختونخوا میں افسوسناک حادثہ

EjazNews

افسوس ناک حادثہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میںپیش آیا جہاں ماربل کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 12 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکالنے کے بعد علاج معالجے کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ افسوسناک سانحہ کے پی کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں پیش آیا ہے جہاں زیارت ماربلز کی کان بیٹھی ہے۔کان بیٹھنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی رضاکار ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں لیکن انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ سال بلوچستان کے علاقہ ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حاد ثے کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں کوئلے کے کان میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر کان کنوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔

اگست 2018 میں کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں بھی کوئلے کی ایک کان میں گیس بھر جانے کے ایک اور واقعہ میں 20 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے جن کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور شانگلہ سے تھا۔2018 ہی میں مارواڑ کے علاقے میں کوئلے کے ایک اور کان میں زہریلی گیس کے باعث 16 کان کن جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن مسلسل ناکام کیوں ہو رہی ہے ؟