wife_husband

مجھے تم اچھے لگتے ہو

EjazNews

شادی نہ صرف دو انسانوں کے باہمی ملاپ کا نام ہے بلکہ یہ دو روحوں، دو جسموں اور دو ذہنوں کے باہمی ملاپ کا نام بھی ہے یہی وجہ ہے کہ صرف وہی شادی شدہ افراد کامیاب زندگی گزارتے ہیں جن کے درمیان باہمی الفت و محبت اور ہم آہنگی ہو۔ اس طرح کے جوڑوں کی تعداد تقریباً 35سے 75کے درمیان ہوتی ہے جن کی پسند و ناپسند کا معیار اور تمام مشاغل یکساں ہوتے ہیں وہ جتنا وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارتے ہیں وہ لمحات خوشیو ں سے بھرپور ہوتے ہیں۔

اچھے اور برے دنوں میں شادی شدہ جوڑے کس طرح اپنی محبت برقرار رکھتے ہیں ۔؟؟اس کا جواب زیادہ تر افراد یہ دیتے ہیں کہ یہ قسمت پہ منحصر ہوتا ہے لیکن مختلف تحقیقات اور تجزیے کے بعد ماہرین نے خوشگوار اور محبت سے بھرپور ازدوواجی زندگی گزارنے کے لئے دس سنہری اور قیمتی اصول بتائے ہیں۔

حقیقت پسند بنئے:
تعلقات میں بہتری اور مضبوطی لانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ حقیقت پسند بنیں۔ اپنے شریک حیات سے بہت محبت کریں، کیونکہ زندگی بھر کے طویل ساتھ میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں اور انسان کو اچھے اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں ور کبھی بھی کسی مشکل وقت میں فریق ثانی کو تنہا مت چھوڑیں۔

ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھیں:
اگر کسی باغ کی دیکھ بھال نہ کی جائے تو اس میں خودرو پودے اور گھاس پھوس نکل آتے ہیں جس کی وجہ سے بڑے سے بڑا پودا بھی خراب ہو جاتا ہے، بالکل اسی طرح انسانی تعلقات بھی ہوتے ہیں کہ اگر ان کی دیکھ بھال نہ کی جائے تو ہ خراب ہو جاتے ہیں یا ٹوٹ کر ختم ہو جاتے ہیں ۔ یہ بہت اہم ہے کہ ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھیں اور اگر آپس میں کسی بات پہ غلط فہمی پیدا ہو جائے تو اسے فوری طور پر دور کریں تاکہ تعلقات میں بہتری لائی جا سکے۔ کچھ لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں کہ اچھے تعلقات قدرتی طور پر پروان چڑھتے ہیں لیکن حقیقت اور سچائی یہ ہے کہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ان کی مستقل دیکھ بھال کرنا ضروری ہوتا ہے اگر ہم تعلقات کو نظر انداز کرنا شروع کر دیں تو بہت جلد تعلقات خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تبدیلی کیسے آئے گی

ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا:
اس احساس کا کوئی متبادل نہیں ہے کہ اپنے دن کا بہترین وقت اپنے شریک حیات کے ساتھ گزاریں، اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک وقت طے کر لیں جس میں صرف ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہوں اور درمیان میں بچوں، پالتو جانوروں یا پرندوں اور کسی بھی دوسری چیز کی مداخلت نہ ہو۔ اس طرح سے دونوں فریقین کے درمیان ایسی محبت پروان چڑھتی ہے جو زندگی کی کٹھن راہوں کے سفر کو بھی آسان بنا دیتی ہے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ آپ مل کر ٹی وی دیکھیں بلکہ دوسرے کئی کام کئے جاسکتے ہیں مثلاً کہیں سیرو تفریح کے لئے چلے جانا، کوئی گیم کھیلنا، کبھی ہوٹل میں کھانا کھانا وغیرہ۔

اپنا الگ کمرہ بنائیں:
اپنا الگ کمرہ بنائیں، جہاں پر آپ میں اتفاق نہیں پایا جا تا تو بجائے اس کے کہ آپ اپنی توانائی اس بات پر ضائع کریں کہ وہ آپ کے نقطہ نظر سے متفق ہو جائے دونوں کو چاہئے کہ وہ سمجھوتہ کر لیں اور ان کے درمیان اختلافات نہ ہوں لیکن خوشگوارزندگی گزارنے کا راز یہی ہے کہ آپ ان اختلافات میں مت الجھیں ۔ ایک دوسرے کےساتھ سمجھوتہ کر لیں اور ہنسی خوشی زندگی گزاریں۔

یہ بھی پڑھیں:  جذبات کو نرم اور قابل ستائش بنانے کے اصول

ایک دوسرے سے ربط استوار کرنا:
اچھے تعلقات میں خرابی سب سے پہلے اس وقت آتی ہے جب دونوں فریقین کا ایک دوسرے سے رابطہ نہیں ہو تا یا موثر ابلاغ اور گفتگو میں کمی ہوتا ہے۔ یہاں پر ایک کارآمد طریقہ بتایا جارہا ہے جس پر عمل کر کے ایک دوسرے کے درمیان ربط و گفتگو کو موثر بنایا جاسکتا ہے اگر آپ کی فریق ثانی کے ساتھ کسی ایسے موضوع پر گفتگو ہو رہی ہو جس پہ آپ کو غصہ آرہا ہو یا آجاتا ہو تو آپ کو چاہئے کہ خاموشی سے بغیر کسی مداخلت کے اپنے شریک حیات کے نقطہ نظر کو سنیں۔صرف سنیں اور جب وہ بات مکمل کر چکے تو آپ اسے بتائیں کہ آپ کو اس گفتگو سے کیا سمجھ میں آیا ہے؟؟۔

سچائی ضروری ہے:
ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ سچائی کے ساتھ اپنے جذبات و خیالات کا اظہار کریں، کیونکہ جب اعتماد میں کمی آجاتی ہے تو تعلقات بگاڑ کی جانب گامزن ہو جاتے ہیں اور اگر ایک دفعہ ایک دوسرے پر اعتماد یا اعتبار ختم ہو جائے تو اس کو دوبارہ بحال ہونے کے لئے ایک طویل عرصہ درکار ہو تا ہے۔ خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے والے افراد ہمیشہ سچائی اور حقیقت پسند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کےسنگ بہت خوش اور کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹاپے سے نجات کیلئے مائیں بچیوں کا خاص خیال کریں

اپنے شریک حیات کی عزت کریں:
آپ اپنے شریک حیات کی جتنی عزت کریں گے اور اس کا خیال رکھیں گے ویسی ہی عزت آپ کو بھی ملے گی۔ تعلقات میں مضبوطی پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کی ذات کو اہمیت دی جائے ایک دوسرے سے اظہار محبت کیا جائے اور ایک دوسرے کو یقین دلایا جائے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں جب آپ اپنے شریک حیات سے محبت کا اظہار کریں تو جواباً اسے بھی آپ کا شکر گزار ہونا چاہئے اور محبت کا اظہار کرنا چاہئے۔
کامیاب زندگی اور تعلقات کے یہ وہ راز ہیں جن کے ذریعہ آپ ایک دوسرے کا دل جیت سکتے ہیں۔