Joseph-ice-man-record

برف میں رہنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے والا شخص

EjazNews

دریائے ڈینوب کے کنارے واقع شہر میلک میں دوپہر کے وقت یہ نظارہ دیکھنے کے لیے شہر کے کافی لوگ مرکزی اسکوائر پر جمع ہو گئے تھے۔ برف میں اتنی دیر کھڑے رہنے کے بعد آپ کے جسم کو جو سب سے پہلی چیز گرم کرتی ہے وہ ہے آپ کے پیر، اس لیے میں ابھی فوراً جرابیں پہنوں گا۔

42سالہ جوزف کوبرل 2گھنٹے، 30منٹ اور57سیکنڈز تک برف کے باکس میں رہے۔ ڈھائی گھنٹے تک قلفی جما دینے والی سردی برداشت کر کے آسٹریائی باشندے نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
جوزف کوبرل نے 2گھنٹے،8 منٹ اور47سیکنڈز تک برف میں رہنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، جوزف نے گزشتہ سال یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
جوزف کوبرل نے اس دوران جسم پر صرف تیراکی والا شارٹس پہنا ہوا تھا، آئس باکس میں وہ کندھوں تک برف میں ڈوبے ہوئے تھے، جس باکس میں وہ کھڑے تھا وہ بھی ٹرانسپیرنٹ تھا۔
ریکارڈ بنانے کے دوران جوزف نے ہاتھ سینے پر کراس کی صورت میں رکھے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  کون سا رنگ کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟