domastic schedule

پی سی بی نے 208میچوں پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

EjazNews

قومی ٹی ٹونٹی کپ کا فرسٹ الیون ٹورنامنٹ30ستمبر سے 18اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، یکم سے 8اکتوبر تک جاری رہنے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کی میزبانی لاہور کے سپرد ۔
قومی انڈر19کرکٹ کے مقابلے 13اکتوبر سے 19نومبرتک لاہور،مریدکے اور شیخوپورہ میں ہوں گے۔
قائداعظم ٹرافی کے فرسٹ کلاس میچز 25اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوں گے، اسی مقام پر نان فرسٹ کلاس میچز کا آغاز 18اکتوبر سے ہو جائے گا۔
پاکستان کپ فرٹ الیون ٹورنامنٹ 8سے31اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ اس فارمیٹ میں سیکنڈل الیون ٹیموں کا ٹورنامنٹ 16سے24دسمبر تک جاری رہے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے بقیہ میچز 14,15اور17نومبر کو لاہور میں ہوں گے۔
ڈومیسٹک انٹرنیشنل میچوں، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021، ویمنز ،انڈر13، اور انڈر16کے مقابلوں کی تفصیلات بھی بعد میں جاری کی جائیں گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ مقابلوں کے دوران کوویڈ19کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بائولرز کی عمدہ کارکردگی:انگلینڈ کے583سکو