disney-2012

والٹ ڈزنی سٹوڈیوز کی چھ فلمیں جن کی کمائی کھربوں میں ہے

EjazNews

والٹ ڈزنی سٹوڈیوز دنیا بھر کیلئے فلم میکنگ کرتا ہے اور وہ کام کرتا ہے جو پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے۔ ان کے بینر تلے بننے والی فلموں کی کمائی اتنی ہے کہ شاید ہمارے ملک عزیز کا بجٹ بھی اتنا نہ ہو۔ اربوں کھربوں کی کمائی کرنے والی فلمیں یہ بتانے کیلئے کافی ہیں کہ دنیا سب کیلئے کھلی ہیں بس آپ نے دنیا کو ایسا مواد دینا ہے جس کو وہ پسند کریں۔

گزشتہ سال ریلیز ہونے والی چھ فلموں نے شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ پہلے نمبر پر رہنے والی فلم فلم ایوینجرز: اینڈ گیم نے سب سے زیادہ تین کھرب سے زائد کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔دوسرے نمبر پر کاروبار کرنے والی فلم دی لائن کنگ نے دو کھرب سے زائد اور تیسرے نمبر پر جگہ بنانے والی فلم کیپٹن مارول نے ڈیڑھ کھرب سے زائد کا بزنس سمیٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  افتخار ٹھاکر نے احتجاجاً تمغہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کر دیا

چوتھے نمبر پر الہ دین، پانچویں پر ٹوائے اسٹوری اور چھٹے نمبر پر فروزن ٹو نے پاکستانی ایک ایک کھرب سے زائد کا کاروبار کرکے شائقین کی پسندیدگی ظاہر کردی تھی۔

والٹ ڈزنی سٹوڈیوز ہر سال فلمیں بناتا ہے اور یہ صرف بڑوں کیلئے بچوں کا بھی خیال کرتا ہے اوردنیا بھر کے بچے اپنی اپنی زبان میں ان کی فلموں سے محظوظ ہوتے ہیں۔