تیسرا ٹی20 پاکستان کی جیت، مین آف دی سیریز محمد حفیظ قرار پائے

EjazNews

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 میں پاکستان نے جیت حاصل کر لی اور پچھلا قرض بھی چکا دیا.
پاکستانی ٹیم کو ایک اور اعزاز حاصل ہوا کہ اس سیریز میں مین آف دی سیریز کا ٹائٹل بھی پاکستانی ٹیم کے محمد حفیظ کو حاصل ہوا یوں کامیابی کو چار چاند لگ گئے.
ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا جبکہ دوسرا میچ انگلش ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی تھی اور تیسرا میچ قومی ٹیم جیت چکی ہے.

مانچسٹر کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 191 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے86 رنز، حیدرعلی 54 اور کپتان بابراعظم 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ نوجوان بلے باز حیدر علی نے ڈیبیو کیا جب کہ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔
دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، حارث رو¿ف، عماد وسیم، اور شاہین شاہ شامل ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 61 رنز اور ٹام بینٹن نے 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور وہاب ریاض نے دو، دو جبکہ عماد وسیم اور حارث رو¿ف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوا اور دوسرے ٹی20 میں پاکستان کو بری طرح شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ’ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتا جس نے ملک کو بدنام کیا ہو‘