pranab_mukherjee

سابق بھارتی صدر پرنب مکھرجی انتقال کر گئے

EjazNews

انڈیا کے سابق صدر پرنب مکھرجی انتقال کر گئے ہیں، گذشتہ ماہ ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کئی ہفتوں سے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

پرنب مکھرجی ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے جو وزیرخزانہ اور وزیر خارجہ کے عہدوں پر تعینات رہ چکے تھے۔ پرنب مکھرجی کوما کی حالت میں تھے اور پھیپھڑوں کی تکلیف کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔

پرناب مکھرجی سال 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے تھے۔ سابق بھارتی صدرنے 1969 میں سیاست میں قدم رکھا اور وہ اس سے قبل لیکچرار اور صحافی بھی رہے۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیئے۔

وہ 11 دسمبر 1935، کو مغربی بنگال میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد 1920 سے ہی کانگریس پارٹی میں سرگرم تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ بہت سے بجھے ہوئے شعلوں کو ہوا دے سکتی ہے