imran khan_1

خود کراچی جائوں گا اور حالات کا جائزہ لوں گا: وزیراعظم

EjazNews

نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ چند روز میں خود کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے پلان تشکیل دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روزمیں خود کراچی جاؤں گا اورحالات کا جائزہ لوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں اور سکول انتظامیہ کوتمام انتظامات کوحتمی شکل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کیا جائے تاکہ سات ستمبر کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کرونا کے پھیلاؤ کروکنے سے متعلق اقدامات کاجائزہ لیا گیا اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی، ٹیسٹنگ، ٹریکنگ اور کورنٹین اسٹریٹجی پرہونے والے عمل درآمد پہ غور و خوص کیا گیا۔اجلاس میں سیاحت سے متعلق ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ متعلقہ حکام نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن اورہوائی شعبے سے متعلق حکمت عملی پربھی آگاہی دی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا ہرقسم کی صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمرنے عالمی وبا قرار دئیے جانے والے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی مجموعی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں دوران بریفنگ کہا گیا کہ حکومتی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مؤثر اقدامات کی بدولت کرونا کیسز میں کمی آئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مؤ ثر کوآرڈی نیشن کی بدولت کرونا کے خلاف کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوش اورحکمت عملی کی بدولت کرونا کے پھیلاؤ کو روکا گیا۔

وزیراعظم نے واضح طور پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ ابھی خطرہ موجود ہے قوم تعاون کرے۔ انہوں نے کرونا کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں مذہبی رہنماؤں کا تعاون لائق تحسین ہے۔وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ کراچی میں ہونے والی تباہی اورعوام کودرپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت مدد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں سرد مہری ختم ہو گئی ہے ؟

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکو مت صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ تمام وفاقی اداروں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔