fish_paka

پلہ پک

EjazNews

اشیاءوزن:
مچھلی ثابت ڈیڑھ کلو (پر صاف کر کے ، چاہیںتو کھال بھی اتروا دیں ) سرکہ آدھا کپ، کالی مرچ پاﺅڈر دو چائے کے چمچ، کوٹی ہوئی لا ل مرچ دو کھانے کے چمچ، ادرک و لہسن چار کھانے کے چمچ (کوٹکر) ٹوماٹو کیچپ ایک کپ، نمک حسب ذائقہ، کارن فلور پاﺅ کپ، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
مچھلی کونمک، سرکہ اور کالی مرچ لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں دو کھانے کے چمچ آئل گرم کر کے اس میں ادرک، و لہسن ڈال دیں، جب خوشبو آنے لگے تو اس میں کوٹی ہوئی لال مرچ ڈالنے کے فوری بعد کیچپ بھی شامل کر دیں اور دو کھانے کے چمچ پانی ڈال کر دو سے تین منت تک پکا کر سوس تیار کرلیں۔ مچھلی کو فرائی کرنے سے قبل کارن فلور لگا کر پندرہ منٹ تک رکھیں اور پھر سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کسی بڑے سرونگ ڈش میں مچھلی کو احتیاط سے نکال کر رکھیں اور س کے اوپر سوس اچھی طرح ڈال دیں، کیچپ اورفنگر چپس کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پران ودھ گارلک مایونیز