marriage

پہلے کرونا ٹیسٹ کرائو ، پھر شادی کروں گی

EjazNews

جی ہاں ایسی ہی خبر دے رہا ہے عرب میڈیا۔ سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ایک لڑکی نے اپنے دولھا پر شرط عائد کر دی کہ پہلے اپنا کرونا ٹیسٹ کرائو پھر مجھے بیاہ کر لے جائو۔ ویسے لڑکی کی بات اگر غور سے پڑھی جائے تو لڑکی کا کہنا بھی کچھ غلط نہ تھا۔

دولھن کا کہنا تھا کہ کرونا وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور میرا ہونے والا شوہر بہت زیادہ سوشل ہے وہ دوستوں میں بہت زیادہ بیٹھتا ہے ۔ اگر اس کو یہ وائرس لگا ہوا تو پھر کیسے میں اس سے شادی کر سکتی ہوں۔

دولہن کا کہنا تھا کہ اس کی ایک دوست بھی اس مرض کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئی تھی ۔

وداد نامی لڑکی کی شادی کی تیاریاں ہو رہی تھیں اور اس وقت اس نے یہ جرأت مندانہ فیصلہ کیا ۔ اس کے اس فیصلے سے اس کے خاندان والے ضرور حیران ہوئے اور اسے منانے کی پوری کوشش بھی کی لیکن دولہن نہیں مانی ۔

یہ بھی پڑھیں:  قدرت کی 10 بھیانک آفتیں جو کیمرہ میں قید