Shahbaz-Sharif

حکومت کی دو سالہ کارکردگی اور ن لیگ کی دو سالہ کارکردگی کا موازنہ کرلیں: میاں شہباز شریف

EjazNews

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انتقام کو کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔ حکومت کی بات کریں تو دکھ ک ے علاوہ کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہم خود نمائی کے لیے متحد نہیں ہوئے، حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا موازنہ ن لیگ دور سے کریں، مسلم لیگ ن کے دور میں تاریخ ساز ترقی ہوئی جس کی نظیر نہیں ملتی۔حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سکھر موٹروے ہو یا ملتان موٹروے لوگ آج بھی تعریفیں کرتے ہیں لوگ کہتے ہیں گھنٹوں میں سکون سے فاصلہ طے کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی منصوبے میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا پھر بھی ہم سرخرو ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  پروڈکشن آرڈر پرآئے موصوف نے دبے الفاظ میں این آر او مانگا: معاون خصوصی اطلاعات

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج چین یکی قیمت سو روپے فی کلو سے اوپر چلی گئی ہے ، پاکستان چینی برآمد کرتا تھا آج درآمد کی جارہی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر بہت افسوس ہے۔ میرحاصل بزنجو ہمیشہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کوعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں مہنگائی اور بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔