imli dall

املی دال ود رائس

EjazNews

اشیاء ووزن:
دھلی دال مونگ (بھگو لیں) آدھا کپ، دال مسور (بھگو لیں) آدھا کپ، سبز دھنیا (چوپڈ) آدھا کپ، نمک ایک چائے کا چمچ، لیمن جوس ایک چائے کا چمچ، پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ، زیرہ آدھا چائے کا چمچ، زیرہ آدھا چائے کا چمچ، ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چم چ، املی کا پانی دو کھاے کے چمچ، آئل تین سے چار کھانے کے چمچ، ٹماٹر ایک عدد، ثابت لال مرچ چار عدد، کری پتہ پانچ عدد، لہسن دو جوئے (چوپڈ)۔

ترکیب:
مٹی کی ہانڈی میں دال مونگ، دال مسور، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی اور ایک گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ دال نرم ہو جائے تو ٹماٹر ، لیمن جوس، املی کا پانی اور سبز دھنیا شامل کر کے گاڑھا ہوے تک پکائیں۔
بگھار کے لیے پین میں آئل گرم کر کے لہسن ، ثابت لال مرچ اور کری پتہ برائون کریں پھر زیرہ ڈال کر کڑ کڑائیں۔
بگھار دال میں شامل کر کے ڈھک دیں ۔ مزے دار املی دال تیار ہے۔ ابلے ہوے چاولوں کے ساتھ پیش کریں

یہ بھی پڑھیں:  چنا کیک ودہ تل چٹنی