haray masala ki daal

ہرے مصالے کی دال

EjazNews

اشیاءووزن:
دال مونگ (دھلی ہوئی 150گرام،دال مسور (دھلی ہوئی )150گرام، ادرک ، لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ، ہرا دھنیا (چوپڈ) 100گرام، پودینہ (چوپڈ)50گرام، ہری مرچ (چوپڈ)10گرام، لال مرچ (کٹی ہوئی )آدھا چائے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ۔

بگھار کے لیے:
ثابت لال مرچ 4عدد، زیرہ 1چائے کا چمچ، لہسن 2جوئے، تیل 12گرام۔

ترکیب:
دالوں کو اکٹھا دھو کر 30منٹ کے لیے بھگو دیں۔ ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ اور نمک کو بلینڈکر لیں۔گرم تیل میں یہ ہرا مصالحہ بھون لیں۔ اب لہسن، ادک پیسٹ، لال مرچ، ہلدی اور دالیں شامل کر کے دو سے تین گلاس پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
دالیں یک جان ہو جائیں تو چولھے سے اتار لیں، فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے لال مرچ، زیرہ اور لہسن بھون کر بگھار لگا لیں۔ ہرے مصالحے کی دال تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دال پالک