beef with muton

بیف ود بٹر

EjazNews

اشیاءووزن:
بیف (بون لیس بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)ایک کلو ، تیل 12گرام، مکھن 20گرام، ادرک پیسٹ 2کھانے کے چمچ، لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ، پیاز (چوپڈ )100گرام، کری پاﺅڈر 3چائے کے چمچ، گرم مصالحہ 1چائے کاچمچہ، ٹماٹو پیسٹ 25گرام، کارن فلور 100گرام، نمک حسب ضرورت۔

ترکیب:
گوشت کو پانی میں ڈال کر ابالیں پھر یخنی الگ کر کے گوشت کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد گوشت نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ نان اسٹک پین میں تیل گرم کریں اور گوشت فرائی کر کے بٹر پیپر پر نکال لیں۔ اسی پین میں مکھن پگھلا کر ادرک ، لہسن پیسٹ اور پیاز فرائی کریں۔ اب نمک، گرم مصالحہ، کری پاﺅڈر اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر مزید ایک منٹ بھونیں۔ کارن فلور کو یخنی میں مکس کر کے شامل کر دیں۔ ابال آجائے تو گوشت ڈال کر پندرہ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ بیف ود بٹر تیار ہے گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چاﺅ من