dr arif alvi

انشاء اللہ جلد کشمیر آزاد ہوگا اور ہندو توا کا نظریہ مزید نہیں چلے گا:صدر مملکت

EjazNews

قومی اسمبلی میں نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر مشترکہ اجلاس میںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا خطاب میں ایوان کو دوسرے پارلیمانی سال کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم ترین موڑ پر موجود ہے۔ یہ موقع اچھا ہے کہ ماضی قریب کے واقعات سے ان پر ایک نظر ڈالیں اور گزشتہ دو برس کے اندر جو کچھ ہوا اس پر نظر ڈالیں، کیا کیا، کیا کرنا چاہیے تھا، اور کیا کرنا چاہیے مستقبل میں۔

انہوں نے کہا کہ تین چیزیں ایسی ہیں جو اس قوم نے ماضی سے سیکھی ہیں، پہلا یہ کہ آپ لوگوں نے ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاکستان وہ واحد قوم ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، میں فوجیوں، سیاستدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

کشمیر پر اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے تقریر کی، عالمی سطح پر کشمیر کاز کو بھرپور انداز میں اٹھایا گیا ، 5اگست کے بھارتی غیر قانونی اقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔ انشاء اللہ جلد کشمیر آزاد ہوگا۔ اور ہندو توا کا نظریہ مزید نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں،انہیں سندھ میں دینے کیلئے تیار ہیں،وفاقی حکومت سے اتحاد کو ختم کریں:بلاول بھٹو زرداری

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ یکساں نظام تعلیم متعارف کروایا جارہا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا سمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے کرونا کو بھی روکا اور لوگوں کا روزگار بھی چلنے دیا۔

صدر مملکت کا کہناتھا پاکستان کی دوسری جیت افغان مہاجرین کو پناہ دینا ہے، 35 لاکھ افغان مہاجرین کو دل سے پناہ دی، کسی حکومت یا اپوزیشن نے اس کے خلاف بات نہیں کی۔مغربی طاقتیں جو انسانی حقوق پر تبصرہ کرتے ہیں وہ 100 مہاجرین کو اپنے ملک میں آنے نہیں دیتے لیکن پاکستان 35 لاکھ مہاجرین کو دل سے لگائے بیٹھا ہے۔تیسری بڑی جیت انتہا پسندی کے خلاف ہے، جب ہم اپنے پڑوسی ملک میں دیکھتے ہیں جہاں انتہاپسندی جنم پارہی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو قرضوں کا بوجھ تھا اور کرپشن کا بازار گرم تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ معیشت تیزی سے زوال پذیر تھی۔پاکستان میں اچھی خبروں کا پرچار نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:  مالی سال 2018-19ء پہلے سات ماہ میں 55ارب مالیت کے موبائل درآمد کیے گئے

کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر سے ساڑے 8 ارب ڈالر پر آگیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون بہت بڑا گیم چینجر ہوگا، دیا میر بھاشا ڈیم پر کام جاری ہے، کامیاب جوان پروگرام بہت بڑا پروگرام ہے نوجوان مستفید ہوں گے، ملک کی معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔