چکن فجیتا پیزا

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن بون لیس(چھوٹی بوٹیاں کیوبز میں) ایک پاؤ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،کالی مرچ(کُٹی ہوئی)ایک چائے کا چمچ،سرکہ ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس ایک کھانے کا چمچ،لہسن(پِسا ہوا)ایک چائے کا چمچ ،نمک حسبِ منشاء اورتیل۔

ٹاپنگ کے لیے:
پیزا ساس ایک کپ، کالے زیتون دس سے بارہ عدد، موزریلا چیزایک کپ،اوریگانو پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، مَش رومز(باریک کٹے ہوئے)ایک کپ، ٹماٹر(باریک کاٹ لیں)ایک عدد اورشملہ مرچ(باریک کٹی ہوئی)ایک عدد۔

ڈو بنانے کےلیے:
میدہ ڈیڑھ کپ،خمیر ایک کھانے کا چمچ،چینی ایک کھانےکا چمچ(تھوڑے سےنیم گرم پانی میں خمیر اور پانی گھول لیں)،نمک حسبِ منشاء، انڈا ایک عدد اور تیل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، نمک، انڈا اور چینی ملا خمیر ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ نرم گوندھ لیں۔ اوون کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں۔ پھر، ڈو کو اوون میں تھوڑی دیر رکھ کر گرم کر لیں، تاکہ خمیر پھول جائے۔اس کے بعد بیل کر بیکنگ ٹرے میں رکھ کر تھوڑا سا تیل لگائیں اور چمچ کی مدد سے اس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کرلیں۔ آخر میں اوپر چلی ساس، چکن کیوبز، موزریلا چیز، مَش رومز، ٹماٹر، شملہ مرچ، زیتون اور اوریگانو ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیےبیک کرلیں۔ مزے دار چکن فجیتا پیزا تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پالک کے پکوڑے