chocolate lemon decor cake

چاکلیٹ لیمن ڈیزی کیک

EjazNews

اشیاء ووزن:
انڈے چار عدد، چینی ایک کپ کا تیسرا حصہ، میدہ ایک کپ، بیکنگ پائوڈر ایک چائے کا چمچ، کارن فلاور ایک کھانے کا چمچ، مکھن ایک چائے کا چمچ (پگھلا لیں)

فلنگ کیلئے:
ونیلا کسٹرڈ پائوڈر دو کھانے کے چمچ (ا کپ دودھ میں مکس کرلیں)، چاکلیٹ سیرپ آدھا کپ، انڈے تین عدد، مکھن تین اونس، لیموں کا رس ایک تہائی کپ، کریم تین اونس، چینی آدھا کپ۔

ترکیب:
مکھن ، انڈے ،چینی ، میدہ ، بیکنگ پائوڈر اور کارن فلاور ملا کر آمیزہ تیار کریں۔ اس آمیزے کو 180ڈگری سینٹی گریڈ پر35منٹ تک بیک کریں۔ کیک تیار ہوجانے پر اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
چاکلیٹ لیمن فلنگ:
انڈوں کی زردی ، کسٹرڈ پائوڈر اور چینی کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب کسٹرڈ گاڑھا ہو جائے تو چولھا بند کر دیں۔ اب لیمن جوس آہستہ آہستہ ڈال کر مکس کریں۔ انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر اس میں ملائیں اورٹھنڈا ہونے دیں۔ آمیزے میں چاوکلیٹ سیرپ اور کریم پھینٹ کر ڈال دیں۔
کیک کو چھری سے ین تہہ میں کاٹ کر درمیان میں فلنگ گائیں۔ تھوڑی سی فلنگ سائیڈ پر بھی لگا لیں۔ چیری ، کریم اور چاکلیٹ سے سجا کر پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  جنجر بسکٹ