baber azan

نئی رینکنگ: بابر اعظم پانچویں نمبر پر آگئے

EjazNews

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں پہلی 4 پوزیشنز پر کوئی فرق نہیں پڑا تاہم بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد آسٹریلوی بیٹس مین ڈیوڈ وارنر کی جگہ پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔جبکہ ڈیوڈ وارنر چھٹے، بین اسٹوکس ساتویں ، چتیشور پجاراآٹھویں ، جو روٹ نویں اور اجنکیا رہانے دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بائولرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس دو درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔فہرست میں پیٹ کمنز کی نمبر ایک پوزیشن برقرار ہے جبکہ اسٹوارٹ براڈ دوسرےاور نیل ویگنر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے تیز بائولر ٹم ساؤدی چوتھے، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر پانچویں ، کاگیسو رباد چھٹے، مچل اسٹارک ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔ان کے علاوہ محمد عباس آٹھویں، جسپریت بمرا نویں اور ٹرینٹ بولٹ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جب چیزیں ہمارے حق میں ہوتی ہیں تو اچانک بارش آ جاتی تھی:مصباح الحق