daal chanay_karaliy

کریلے اور چنے کی دال

EjazNews

اشیاءووزن:
کریلے ایک کلو ، چنے کی دال آدھا کلو، پیاز ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، پسی لال مرچ چار چائے کے چمچ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، سونف دو کھانے کے چمچ، کلونجی ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، لہسن و ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، سوکھا امچور (کھٹائی) پچاس گرام، آئل ڈیڑھ پاﺅ۔

ترکیب:
کریلے چھیل کر کاٹنے کے بعد انہیں نمک لگا کر رکھ دیں اور چند گھنٹوں کے بعد اچھی طرح دھو کر نچوڑ لیں۔ پیاز موٹی موٹی کاٹ لیں اور دال کو صاف کر کے دھولیں۔ ایک بڑے برتن میں کھٹائی کے سوا تمام اجزاءڈال کر اچھی طرح مکس کر کے اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ پانی بھی خشک ہو جائے اور دال بھی گل جائے۔ پریشر کو کر میں پکانے کی صورت میں اتنا پانی ڈالیں کہ دال اور مسالے اس میں ڈوب جائیں اور ڈھکن بند کر کے ویٹ بجنے کے بعد دس منٹ تک پکائیں۔ یاد رہے کہ مسالوں، دال اور کریلوں کے ساتھ ہی تیل بھی کچا ہی ڈالنا ہے۔ دال گل جانے پر سو کھا امچور (کھٹائی) ڈال کر پانچ منٹ تک دم لگائیں، مزیدار چنے کی دال اور کریلے حاضر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  قلفے کا ساگ