chicken_corn_pizza

چکن کارن پیزا

EjazNews

اشیاء ووزن:
میدہ دو کپ، چکن (ابلا ہوا)دو کپ (ریشہ کرلیں)، کش شدہ چیز تین سے چار کپ، مکئی کے ابلے دانے ایک کپ، دودھ آدھا کپ، مکھن دو اونس، انڈا ایک عدد، سبز شملہ مرچ ایک عدد (سلائسز کاٹ لیں )، سرخ شملہ مرچ ایک عدد (سلائسز اٹ لیں)، بڑے سا سجزایک عدد (سلاسز کاٹ لیں)، مشرومزتین سے چار عدد، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، بیکنگ پائوڈر دو چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب:
پلیٹ میں مکھن ڈال کر گرم دودھ ڈالیں تاکہ مکھن پگھل جائے۔ میدہ، انڈا ، بیکنگ پائوڈر ، کالی مرچ اور نمک کو مکھن میں شامل کر کے گوندھ لیں۔ اس آمیزے کو روٹی کی مانند بیل کر پلیٹ میں رکھ دیں۔ مکئی کے دانے چوپ کرکے چیز میں ملا کر روٹی کے اوپر پھیلا دیں۔ اب چکن کے ٹکڑے، دونوں شملہ مرچ کے قتلے اور چیز کی تہ لگائیں۔ گرم اوون میں200ڈگری سینٹی گریڈ پر 20منٹ کے لیے بیک کریں۔ چکن کارن پیزا تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسکوڈ فش قورمہ