qeema_karaliy

قیمہ کریلے

EjazNews

اشیاءووزن:
قیمہ آدھا کلو، کریلے آدھا کلو، پیاز ایک پاﺅ، دہی آدھا پاﺅ، نمک حسب ذائقہ، پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ ، پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ، لہسن و ادرک کا پیسٹ دوچائے کے چمچ، کلونجی ایک چائے کا چمچ، سونف ایک چائے کا چچ، آئل ڈیڑھ کپ۔

ترکیب:
چھیل کر بیج نکالے ہوئے کریلوں کونمک لگا کردو سے تین گھنٹے تک رکھنے کے بعد اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں اور تیل گرم کر کے کٹے ہوئے کرلیں، فرائی کر لیں اور نکال کر الگ رکھ لیں ۔ اسی تیل میں پیاز ڈال کر چند منٹ تک چمچہ چلانے کے بعد اس میں قیمہ شامل کر دیں اور نمک، پسی سرخ مرچ اور ہلدی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر پانی ڈالے بغیر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں۔ اب لہسن و ادرک کا پیسٹ اور دہی ڈال کر بھونیں اور پانچ منٹ بعد اس میں فراءیکئے ہوئے کریلے، کلونجی اور سونف بھی شامل کر دیں اورآدھا کپ ڈال کر ہلکی آنچ پر دس منٹ تک اچھی طرح ڈھانپ کر پکائیں، مزیدار قیمے کریلے کی ڈش تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سمو کڈ لیمب جوش