imran khan

بیرون ممالک سے پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات بھیجی

EjazNews

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور خوشخبری ہے کیونکہ جولائی میں بیرونی ممالک سے بجھوائے گئے ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ یہ ملکی تاریخ میں ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات بھیجی ہیں۔ جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 2.76 ارب ڈالرز رہیں جو گزشتہ سال جولائی سے ترسیلات 36 فیصد اور رواں سال جون سے 12 فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں سعودی عرب سے 82 کروڑ ڈالر بھیجے گئے اور متحدہ عرب امارات سے 53.82 کروڑ ڈالر ترسیلات موصول ہوئیں۔ برطانیہ سے جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 39 کروڑ ڈالر رہا اور امریکہ سے جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 25 کروڑ ڈالر رہی۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف علی زرداری کی گرفتاری پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان کیا کہتے ہیں