artugal

پاکستان میں ہر دل عزیز دو فنکاروں کی جشن آزادی کی مبارکبادیں

EjazNews

پاکستان میں ہر دلعزیز اداکارہ اور اداکار اور مقبول عام ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے فنکار پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکبادیں پیش کر رہے ہیں ۔

اسراء(حلیمہ سلطان) اور انجین التان دوزیتان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ الگ بات ہے کہ یہ فنکا ر کبھی پاکستان نہیں آئے لیکن پاکستانیوں کی محبت ان کیلئے کتنی ہے وہ جانتے ہیں۔
حلیمہ سلطان کو تو پاکستان کی کمپنیوں نے اپنی ایڈور ٹائزنگ میں بھی ماڈل کے طور پر خدمات حاصل کرنا شروع کر دی ہوئی ہیں ۔

ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین آلتان (ارطغرل) نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستانی قوم کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انجین التان دوزیتان نے اردو میں جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہل پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔
اسی طرح اسرا (حلیمہ سلطان) نے بھی پاکستانیوں کواردو میں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اردو ڈبنگ کے بعد ”ارطغرل غازی“ پی ٹی وی پر یکم رمضان سے نشر ہو گا

واقعی فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔ کچھ جاہل قسم کے لوگ دنیا کے بہت سے کونوں میں پائے جاتے ہیں کہ جب ان کے کسی ملک سے تعلقات خراب ہوتے ہیں تو وہ وہاں پر کام کرنے والے فنکاروں کو سب سے پہلے بے دخل کرتے ہیں ۔ یہاں سے پتہ چلتا ہے کہ دل اور دماغ کتنے چھوٹے ہیں۔