lunnani bangan

لبنانی بینگن

EjazNews

اشیاءووزن:
بینگن آدھا کلو (چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں)، پسا لہسن ایک کھانے کا چمچ، پسی ادرک ایک کھانے کا چمچ، ہلدی پاﺅ چائے کا چچ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ٹماٹر درمیانے سائز کے دو عدد (چوپ کرلیں)، ہری مرچ چار عدد (درمیان سے کاٹ لیں)، ہرا دھنیا آدھی گٹھی (کتر کے)، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، رائی ایک چائے کا چمچ (کوٹ لیں)، نمک حسب ذائقہ، لیموں ایک عدد (رس نکال لیں)، آئل آدھی پیالی۔

ترکیب:
کسی دیگچی میں آئل گرم کر کے اس میں ثابت دھنیا، رائی اور سفید زیرہ ڈالنے کے بعد پیاز بھی شامل کر دیں۔ جب پیاز سنہری ہونے لگے تو اس میں پسی لال مرچ اور ہلدی ڈال کر چند منٹ چلانے کے بعد اس میں بینگن، ٹماٹر ، لہسن و ادرک اور نمک شامل کر کے درمیانی آنچ پر بھونیں اور اس دوران ڈھکن نہ ڈھانپیں۔ پانی خشک ہوجانے پر ہرا دھنیا اور ہری مرچ کے علاوہ لیموں کا رس بھی ہانڈی میں اچھی طرح مکس کر دیں اور دس منٹ کے لئے چولہا بند کر کے ڈھکن سے ڈھانپ کر رکھنے کے بعد دہی کے رائتے اور چپاتی کے ساتھ نوش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  آلو کے پیالے