Skin

ہموار اور نرم و ملائم جلد کیلئے گھریلو نسخے

EjazNews

کلینزنگ:
چہرہ دھونے کے لئے آپ صابن کی جگہ بیسن کو دودھ یا چاول کے پانی میںمکس کر کے گاڑھا پیسٹ بنائیں اور اس کو اسکرب کے طور پر استعمال کریں اور چہرہ دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں کم از کم دوبار کریں۔
لیموں کے چھلکوں کا پاﺅڈر دو چائے کے چمچ ، خشک مٹر (پیس کر پاﺅڈر بنالیں )دو چائے کے چمچ، پسے ہوئے بادام دو چائے کے چمچ، صندل کا پاﺅڈر دو چائے کے چمچ۔ یہ تمام اجزاءمکس کر کے بوتل میں رکھ لیں۔ ہفتے میں تین بار اسے استعمال کریں۔ استعما ل کا طریقہ یہ ہے کہ لیموں کا رس اور ناریل کا پانی برابر مقدار میں لے کر اس میں ایک کھانے کا چمچ پاﺅڈر کا آمیزہ مکس کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگا کرخشک ہونے دیں پھر ہلکا سا نم کر کے ہلکے ہاتھوں سے رگڑتے ہوئے صاف کرلیں یہ آپ کے چہرے کے داغ دھبوں کو دور کر کے جلد کو ترو تازہ بنا دے گا اور رنگت نکھر جائے گی۔

ماسک:
ایک چٹکی ہلدی، ایک کھانے کا چمچ سوکھا دودھ، دو کھانے کے چمچ شہد اورآدھے لیموں کا رس اچھی طرح ملا لیں اور چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں پھر چہرہ دھو لیں اس عمل کو روزانہ باقاعدگی سے کریں تو چند ہی دنوں میں آ پ کو فرق محسوس ہوگا۔
کالا اورسفید زیرہ برابر مقدار میں لے کر دودھ کے ساتھ پیس کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر بیس منٹ کے لئے لگا لیں پھر دھو لیں۔ ہفتے میں دوبار یہ ماسک لگائیں۔
لیموں کو کاٹ لیں، آدھے حصے کو چہرے پر آہستگی سے ملیں جبکہ دوسرے حصے کو ایک کپ پانی میں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر پی لیں۔ ہفتے میں تین بار یہ عمل چھ سے آٹھ ہفتے تک باقاعدگی سے کریں، نتیجہ آپ خود دیکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  معمولی نوعیت کے طبی مسائل کا علاج کچن میں ہی ہے

گردن صاف کرنے کیلئے:
اکثر خواتین کی گردن چہرے کی بہ نسبت گہری ہوتی ہے جو بہت بدنما لگتی ہے اس کے لئے دہی اور لیموں کو مکس کر کے روزانہ نہانے سے پہلے گردن پر اچھی طرح مساج کریں پھر دھولیں۔
ایک چائے کا چمچ جو کا آٹا اور ایک چوتھائی چمچ صندل پاﺅڈر لے کر تھوڑے سے پانی میں مکس کریں اور اس سے چہرہ صاف کرنے کے بعد ٹونر لگا لیں۔
ایک چائے کا چمچ سرکہ لے کر ایک گلاس پانی میں مکس کر کے چہرے کو اس سے دھوئیں لیکن تولیہ سے خشک نہ کریں بلکہ قدرتی طور پر خشک ہونے دیں۔ پندرہ منٹ بعد سادہ پانی سے دھولیں۔
ایک انڈے کو پھینٹ کر اس میں ایک لیموں کا رس ملا ئیں اور چہرے پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں پھر دھو لیں۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار یہ ماسک لگائیں۔
دہی کا مساج خشک اور چکنی دونوں جلد کے لئے مفید ہے کیونکہ یہ جلد کو ہموار بناتا ہے۔
لیموں کے رس میں وٹامن سی اور شہد میں وٹامن کمپلیکس ہوتا ہے یہ دونوں رنگت نکھارنے کے لئے بہت کارآمد ہوتے ہیں لہٰذا ان کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں اور چہرے پر بھی لگائیں۔
مولی اورگاجر میں وٹامن اے وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جوجلد کو ہموار بنانے میں مدد دیتا ہے، اس لئے کچی مول یاورگاجر کو سلاد کے طور پر کھانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے:بہت سے کاموں کے گھر بیٹھے حل

دانوں کے نشانات اور کیلوں سے نجات:
رائی اور ثابت ہلدی کو پیسٹ بنا لیں۔ رات کو سونے سے پہلے نقطوں کی شکل میں داغ دھبوں اور کیلوں پر لگائیں اور صبح دھو لیں ۔ آہستہ آہستہ تمام نشانات اور کیلیں غائب ہو جائیں گی۔
بلیک ہیڈز یعنی کیلیں نکالنے کا ایک گھریلو کارآمد نسخہ یہ ہے کہ ایک کپ گرم پانی میں سوڈا بائی کاربونیٹ ملائیں ۔ پانی اتنا گرم نہ ہو کہ آپ کی جلد جھلس جائے۔ اس پانی میں روئی کو بھگو کر بلیک ہیڈز پر ررکھ کر آہستگی سے دبائیں جب روئی ٹھنڈی ہو جائے تو دوبارہ گرم پانی میں بھگو کر یہ عمل دوہرائیں اور اس وقت تک کریں جب تک کیلیں نرم ہو کر اوپر نہ آجائیں پھر ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چائے کا چمچ بیسن ملا کر مکس کریں اور کیلوں پر لگا کر خشک ہونے دیں پھر کھر دری تولیہ سے آہستگی سے رگڑ کر صاف کریں اس سے تمام کیلیں باہر نکل آئیں گی اس کے بعد ٹھنڈے پانی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر چہرہ دھو لیں اس سے مسام بند ہو جائیں گے۔
چاول، شہد اور دہی کی برابر مقدار لے کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو اسکر ب کے طور پر استعمال کریں۔ اس سے دانے کم ہو جائیں گے نشانات کو دور کرنے کے لئے آلو کا رس ، دہی اور شہد کی برابر مقدار لے کر روزانہ چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد ھولیں۔ رات کو سونے سے پہلے ناریل کا تیل نشانات پر لگا لیں، یہ عمل ایک مہینہ باقاعدگی سے کریں۔
چکنی جلد پر عموماً مسامات کھل جاتے ہیں جن کو بند کرنے کے لئے پھٹکری بہت مفید ہے۔ پھٹکری کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو توے پر سینک کر پیس لیں اب اس پاﺅڈر کا ایک چوتھائی چائے کا چم چلے کر دو کپ پانی میں مکس کریں اور اس سے چہرہ دھوئیں۔ اس کے علاوہ دو چائے کے چمچ ٹماٹر کا رس اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر دس منٹ کے لےءچہرے پر لگا لیں پھر دھو لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کیڑے مکوڑے ختم کرنے کے گھریلو نسخے

سردیوں میں ہونٹوں کا پھٹنا
سردیوں میں عموماً ٹھنڈا اور خشک ہوسے ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں اس کے علاوہ بار بار ہونٹوں پر زبان پھیرنا اور پانی کی کمی بھی اس کی دیگر وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ہونٹوں کو نرم ملائم کرنے کے لئے اصلی گھی بہت فائدہ مند ہے اسے لگا کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیں اگر آپ کو اس کا ذائقہ پسند نہیں ہے تو اس کی جگہ ایک چائے کا چمچ گلیسرین اور پانچ قطرے لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔
اب آپ کو پارلر جانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے بتائے ہوئے مفید ٹوٹکے اورآزمودہ کارنسخے آپ کے چہرے کو ایک نیا رنگ وروپ بخش دیں گے، آزمائش شرط ہے۔