chicken_karaley kabab

چکن کریلے کباب

EjazNews

اشیاءووزن:
کریلے آدھا کلو، چکن (بون لیس) آدھا کلو، پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ، پسی کالی مرچ آدھا چائے کاچمچ، نمک حسب ذائقہ، پیاز ایک عدد، ہرا دھنیا (کتر کے) تھوڑا سا، ہری مرچ (کتری ہوئی)6عدد، انڈے دو عدد، ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت ، آئل ڈیپ فرائی کے لئے۔

ترکیب:
کریلوں کو چھیل کر بیج نکالنے کے بعد دو گھنٹے کے لئے نمک لگا کر رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھو کر انہیں دو سے تین کپ پانی میں ابال لیں، گل جانے پر پیس لیں اور چکن کو بھی ابال کر گلانے کے بعد پیس کر کریلوں میں نمک، پسی لال مرچ، پسی کالی مرچ، باریک کتری ہوئی پیاز، ہری مرچوں اور ہرا دھنیا کے ساتھ اچھی طرح ملا کر اس آمیزے کے کباب بنالیں۔ انڈے اچھی طرح پھینٹ کر الگ رکھ لیں اور کبابوںکو انڈے میں ڈبونے اور ڈبل روٹی کا چورا لگانے کے بعد کسی کڑاہی میں تیل گرم کر کے ڈیپ فرائی کرلیں۔ منفرد ذائقے کے ان کبابوں کو ٹماٹر کیچپ کے ساتھ نوش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چپلی سیخ کباب