qeema bahray karelya

قیمہ بھرے کریلے

EjazNews

اشیاءووزن:
قیمہ آدھا کلو (باریک)، کریلے آدھا کلو، پیاز دوعدد، لہسن و ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ ، پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچ، ہلدی پاﺅ چائے کا چمچ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی، آئل آدھا کپ۔
ترکیب:
کریلے چھیل کر اور بیج نکال کر نمک لگا کر رکھ دیں۔ قیمہ دھو کر اس میں ایک پیاز چو پ کر کے ڈال دیں اورساتھ ہی ایک چمچ لہسن و ادرک کا پیسٹ، نمک اور ایک کھانے کے چمچ پسی لال مرچ شامل کر کے چولہے پر چڑھا ئیں اور دس سے پندرہ منٹ تک پکا کر پانی خشک کر لیں۔ کریلے اچھی طرح دھو کر خشک کریں۔ اب آدھا کپ تیل ایک برتن میں گرم کریں اور اس میں لہسن و ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، ہلدی، نمک اور ایک کھانے کا چمچ پسی مرچ ڈال کر بھونیں اور پھر ٹماٹر کا پیسٹ اور باقی رہ جانے والی ایک پیاز پیس کر شامل کر کے پانچ منٹ تک بھونیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر اس میں قیمہ بھرے کریلے اور 6عدد ثابت ہری مرچ مسالے میں شامل کر کے دس منٹ تک دم لگانے کے بعد اتار لیں۔ ذائقے دار قیمہ بھر ے کریلے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن فرائیڈ سٹیک ود گریوی