national assembly pakistan

قومی اسمبلی میں ترمیمی انسداد دہشت گردی ایکٹ منظور

EjazNews

انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کے تحت کالعدم تنظیموں، ان سے تعلق رکھنے والوں کو قرضہ یا مالی معاونت فراہم کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ کوئی بینک یا مالی ادارہ ممنوعہ شخص کو کریڈٹ کارڈز جاری نہیں کر سکے گا۔ترمیمی بل کے تحت پہلے سے جاری اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوں گے اور منسوخ لائسنس کا حامل اسلحہ ضبط کر لیا جائے گا جبکہ منسوخ شدہ لائسنس کا حامل اسلحہ رکھنے والا سزا کا مرتکب ہوگا اور ایسے شخص کو نیا اسلحہ لائسنس بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔بل میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو 5 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا اور قانونی شخص کی صورت میں 5 سے 10 سال قید کی سزا ہوگی اور ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ بھی ہوگا۔اس ترمیم کے بعد ممنوعہ اشخاص یا تنظیموں کے لیے کام کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور ایسے افراد کی رقم، جائیداد بغیر کسی نوٹس منجمد اور ضبط کر لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  دو سے ڈھائی ہفتوں میں 40سے45ہزار پاکستانی واپس آئیں گے:معاون خصوصی

ایوان نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اکثریت رائے سے منظور کر لیا ہے ۔وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 ایوان میں پیش کیا جس کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن نے اپنی ترامیم واپس لے لیں۔وزیرقانون نے کہا کہ آج کا دن بہت اچھا ہے، پاکستان کے لیے حکومت و اپوزیشن ایک ہوگئے، ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر حمایت کے لیے اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بلیک سے وائٹ ہونا چاہیے، پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق سخت قوانین ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بے نامی کا ختم ہونا پاکستانی عوام کا بنیادی حق ہے، یہ طے ہونا چاہیے کہ دہشت گردی اور اسلام میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

اجلاس میں ملائکہ بخاری کی طرف سے ترامیم پیش کی گئیں جو منظور کرلی گئیں۔
محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہماری تجویز کردہ ترامیم حکومت نے شامل کرلی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کا نام ٹیرر فنانسنگ کی لسٹ والے ممالک سے نکلے۔
قومی اسمبلی نے شراکت محدود ذمہ داری ترمیمی بل2020 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی، کمپنیز ایکٹ ترمیمی بل 2020، نشہ آور اشیا کی روک تھام ترمیمی بل 2020، علاقہ دارلحکومت اسلام آباد ٹرسٹ بل 2020کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  شاباش پاکستان ٹیم