Churails

زی فائیو پر ریلیز ہونے والی پاکستانی ویب سیریز ’’چڑیل‘‘

EjazNews

پاکستانی ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘زی فائیو پر 11 اگست کو ریلیز کیا گیا۔پہلے سیزن 10 اقساط کو جاری کردیا گیا، جن کے ریلیز ہوتے ہی سرحد کے اس پار بھی چرچے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

’’چڑیلز‘‘ کی کہانی جاسوسی کا آفس کھولنے والی خواتین کے گرد گھومتی ہے کہ وہ معاشرے میں کس طرح تبدیلی لانا چاہتی ہیں۔آفیشل ٹریلر سے تو کم از کم یہی سمجھ آتی ہے۔

ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

شاید انٹرنیشنل معیار ہی ایسا ہے کہ ویب سیریز کے دوران بیہودہ زبان کا استعمال ضروری ہوتا ہے ۔کیونکہ اس میں بھی ایسی زبان کا استعمال دکھایا گیا ہے۔
انڈیا میں بیٹھے تبصرہ نگاروں کی رائے ہے کہ یہ زندگی کی سیریز تھے جسے زی فائیو نے خریدا ہے ۔ اس سیریز میں وہاں کے لوگ پاکستان کاکلچر ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  2ماہ بعد سائرہ اور شہروز نے طلاق کی تصدیق کر دی

ویب سیریز ریلیز ہو چکی ہے۔ لیکن کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہوتا ہے اور دوسرا جب آپ انٹرنیشنل مارکیٹ کیلئے کام کرتے ہیں تو بہت سے تجربات کام کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتے ہیں اور آپ اپنے اگلے پراجیکٹ میں ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں تو یقیناً پہلے سے بہتر ویب سیریز بن سکتی ہیں۔