scurity

بھارتی ہیکرز کے حملے :سرکاری محکموں اور اداروں سائبر سکیورٹی بڑھانے کیلئے ایڈوائزری جاری

EjazNews

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی جس میں حکومتی، فوجی افسران کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آلات کی ہیکنک شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز کے متعدد اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک آرمی نے ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید ضروری اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں سائبر سکیورٹی کے معیاری طریقہ کارکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو غلطیوں کی نشاندہی اور سائبر سکیورٹی کے اقدامات بڑھانے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

سرکاری اداروں کو ان تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا جس سے وہ سائبر حملوں سے بچ سکیں کیونکہ اب دنیا کی جنگیں توپوں یا بندوقوں سے نہیں ہو رہی ہیں۔ دنیا میں اب کلچر وار اور سائبر وار کی لڑائیاں لڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شہر قائد میں 10سال بعد کرکٹ کامیلہ سج گیا ہے

اگر آپ کو یاد ہو گا کہ امریکہ کی موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب برسر اقتدار آئے تھے تو سب سے زیادہ الیکشن پر اس بات کی تنقید امریکہ میں ہوتی رہی ہے کہ امریکی الیکشن میں روسی سائبر حملوں نے اہم کر دار ادا کیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن جتوانے میں ایک اہم کردار روسی سائبر جاسوسوں کا بھی ہے۔

بہر کیف سائبر سکیورٹی ایک حقیقی مسئلہ ہے اور چونکہ ہمارا ہمسایہ اس کوشش میں ہمیشہ سے لگا رہتا ہے کہ پاکستان کو کسی طرح سے نقصان پہنچایا جا ۔ ہمارا ملک جب سے وجود میں آیا ہے اس دن سے لے کر تادم تحریر تک انڈیا نے ایسا کوئی موقع نہیں چھوڑا ہوگا جس سے وہ پاکستان کو نقصان پہنچ سکے۔ ہمیں اپنی سکیورٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنانا ہوگا