home remedies health

موسمی بیماریوں کا علاج باورچی خانے سے کریں

EjazNews

جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو اپنے ساتھ کئی بیماریاں بھی لے کر آتا ہے جیسے سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی موسمی بخار، سینے کی جکڑن ، کھانسی اور نزلہ پھیل جاتا ہے اور ہر گھر میں کوئی نہ کوئی فرد ان بیماریوں کا شکار ہوتا ہے۔ اس لئے ہم آپ کو ان بیماریوں کا گھریلو علاج بتا رہے۔ آپ کے باورچی خانے میں بہت سی ایسی اشیاء موجود ہیں جن کا استعمال آ پ کو ان موسمی بیماریوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بخار:
اگر بخار 102ڈگری سے زیادہ ہو اور دوائوں کے باوجود کم نہ ہو تو مریض کو الٹا لٹا کر گھٹنوں کے پچھلے حصے پر ٹخنوں تک آہستگی سے پانچ منٹ تک سہلائیں۔ دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں سے ٹخنوں کی طرح حرکت دیں اس طرح دوران خون بہتر ہو گا یہ عمل اس وقت تک کریں جب تک بخار سو ڈگری نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ بکری کا دودھ، ہتھیلیوں، تلووں اور ماتھے پر ملنے سے بھی بخار کی شدت کم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  صحت کیلئے مفید گھریلو ٹوٹکے

سینے کی جکڑن:
سردی لگ جانے کی وجہ سے اگر سینہ جکڑ گیا ہو تو اس کے لئے درج ذیل جوشاندہ بہت مفید رہتا ہے۔
1/4پیاز، لہسن کے تین جوئے ، ادرک کا چھوٹا ٹکڑا، تین کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک ایک کپ پانی میں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ پانی آدھا کپ رہ جائے پھر اسے چائے کے طور پر پی لیں۔
اجوائن کو دھو کر خشک کرنے کے بعد کسی بوتل میں رکھ لیں اور ہر کھانے کے بعد تھوڑی سی اجوائن کھالیں۔ چھوڑے بچوں کے لئے تھوڑی سی اجوائن صاف کپڑے میں لپیٹ کر تھوڑے سے دودھ میں بھگو دیں اور دبا کر اس کا عرق نکال لیں اب اس دودھ کو نیم گرم کر کے بچے کو پلا دیں۔
منقہ بھی سردیوں میں بہت فائدہ مند رہتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اورنہار منہ 8عدد منقے کھالیں ۔

سردیوں میں پیاز اور لہسن زیادہ سے زیادہ کھانا چاہئے اس سے آپ سردی کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔
اگر خدانخواستہ آپ کو سردی لگ گی ہے تو جلد صحت یاب ہونے کے لئے دو کپ دودھ میں لہسن کا ایک جوا ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ دودھ ایک کپ رہ جائے پھر اس کو رات میں سوتے وقت پی لیں۔ اگلی رات کو لہسن کے دو جوئے ڈالیں۔ ا س طرح ہر رات ایک جوا بڑھاتے رہیں۔ یہاں تک کہ گیارھویں رات لہسن کے گیارہ جوئے ڈالیں۔ بارھویں دن سے روزانہ ایک جوا کم کرتے جائیں۔ دودھ دو کپ ہی لینا ہے۔ یہ طریقہ بہت مفید ہے۔
دو سال سے کم عمر بچوں کے لئے زعفران کو پانی میں بھگو دیں پھر اس کو سینے پر لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے:بہت سے کاموں کے گھر بیٹھے حل

چائے میں ایک حصہ دار چینی، دو حصے الائچی اور 4حصے کالی مرچ کے ڈال کر پکائیں اور پی لیں یہ چائے سردی، کھانسی اور سانس کے امراض کے لئے اکسیر ہے۔

سردیوں میں رائی کا تیل ناک پر لگانے سے آپ سردی سے محفوظ رہیںگے۔
سردیوں میں رائی کا تیل ناک پر لگانے سے آپ سردی سے محفوظ رہیں گے۔
دن میں تین بار کچی پیاز کھانے سے نزلہ اور دمہ کے امراض میں آرام ملتا ہے۔