imran_khan_Tiger force

ٹائیگر فورس نے ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے :وزیراعظم

EjazNews

اسلام آباد میں درخت لگانے کے بعد وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے درخت بھی لگایا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاپاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے یہ پاکستان میں ریکارڈ ہے جبکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو ہرا کرنے کی پوری کوشش کریں اور جہاں کوئی خالی جگہ دیکھیں وہاں درخت لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہیں جہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدد سے وبا کو پھیلنے سے روکا اور دنیا بھر میں پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‘کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے لیے انتظامیہ اور ٹائیگر فورسز کے رضاکاروں کا غیرمعمولی کردار ہے جو لائق تحسین ہے۔انہوں نے این سی او سی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وبا ختم نہیں ہوئی اس لیے جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو چہرے پر ماسک ضرور پہن لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  86برس بعد آیا صوفیہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی

عمران خان نے کہا کہ ‘کرونا کے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، اللہ نے بہت کرم کیا ہے اس لیے جو لوگ بغیر ماسک پہننے گھر سے نکل رہے ہیں، وہ اللہ کے فضل کی ناشکری کررہے ہیں۔محرم الحرم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ‘محرم میں احتیاط کی بہت ضرورت ہے، کہیں بے احتیاطی کرکے ہم مزید مشکل میں نہ پڑ جائیں۔