cat_retired

برطانوی دفتر خارجہ سے بلے کی ریٹائرمنٹ

EjazNews

آپ نے سنا ہوگا کہ سرکاری دفاتر میں فلاں بیوروکریٹ ریٹائرڈ ہوگیا یا پھر فلاں افسر ریٹائرڈ ہوگیا لیکن کبھی یہ نہیں سنا ہوگا کہ سرکار نے ایک بلی کو ریٹائرڈ کر دیا ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا برطانیہ میں ۔

برطانوی دفتر خارجہ کے حکام نے چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر 2016 میں بلے کو تعینات کیا تھا،جس نے چار سال تک اپنا کام احسن طریقے سے انجام دیا۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلے کا نام رکھنے کے ساتھ ٹوئٹر اکاونٹ بھی بنایا گیا تھا اوراب بلے کے ٹوئٹر پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ریٹائرمنٹ کے بعد لارڈ اپنی بقیہ زندگی برطانیہ کے مضافاتی علاقے میں دفتر خارجہ کے سٹاف ممبر کے گھر گزارے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  قدرت کی 10 بھیانک آفتیں جو کیمرہ میں قید