aman_sheikh

اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

EjazNews

اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کو لے کر کچھ دنوں سے چہ میگوئیاں گردش کر رہی تھیں اور چہ میگوئیو ں کی وجہ بھی وہ بذات خود تھیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جو اس طرف اشارہ دے رہی تھی کہ وہ شادی کرنے جارہی ہیں یا پھر کر لی ہے۔ ان کی مختلف پوسٹیں مسلسل اس طرف اشارہ کر رہی تھیں کہ وہ شادی کر چکی ہیں لیکن ان کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

اس لیے سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں ہونی شروع ہو چکی تھیں اور ان کی ساتھی اداکاروں نے بھی انہیں مبارکبادیں دینا شروع کر دی تھیں۔
آمنہ شیخ نے 9 اگست کو ایک مرد کے ساتھ سفید لباس میں خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی اپنی 2 تصاویر شیئر کیں، تاہم انہوں نے تصاویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا۔ایک تصویر میں ان کے ساتھ  آمنہ کی بیٹی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ان کی بیٹی کا چہرہ اداکارہ کی گود میں چھپا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور انڈین فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم

https://twitter.com/ConfusedWeirdo_/status/1292404780921499649?s=20

اداکارہ کی جانب سے قرآنی آیت کے علاوہ انگریزی میں خاندان سے متعلق ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی ۔
یاد رہے اداکارہ کی پہلی شادی اداکار م حب مرزا سے ہوئی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔ 2019ء میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی