khaskas ka salan

خشاش کا سالن

EjazNews

اشیاءووزن:
خشخاش 150گرام، ہری پیاز آدھا پاﺅ (باریک کتر لیں) دودھ آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، پسی لال مرچ دو کھانے کے چمچ ، پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، ٹماٹر ایک عدد (چوپ کرلیں) لہسن چھ جوئے (پیس لیں) ، آئل 100گرام۔

ترکیب:
خشخاش کو دو سے تین گھنٹے تک پانی میں بھگوئیں پھر پانی نتھار کر سل یا بلینڈر پر تھوڑا سا دودھ ڈال کر پیس لیں تاکہ اس کا دانہ محسوس نہ ہو۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پسا لہسن شامل کر کے چند لمحے تک چمچہ چلائیں۔ ہری پیاز ڈالیں اور براﺅن ہونے سے قبل ہی اس میں نمک، مرچ ، دھنیا اور ہلدی بھی شامل کر دیں۔ ذرا دیر بعد ٹماٹر ڈال کر اس مسالے کو اچھی طرح بھونیں، جب بھن جائے تو خشخاش اور بقایا دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر 30سے 40منٹ تک پکنے دیں ۔ تیار ہو جانے پر گرم پھلکوں پر دیسی گھی لگا کر اس کے ساتھ تناول کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  مونگرے آلو