gawar ki pahli ka kabab

گوار کی پھلی کے کباب

EjazNews

اشیاءووزن:
گوار کی پھلی آدھا کلو، چنے کی دال ایک پاﺅ، لہسن ایک پوتھی ، ادرک حسب ضرورت (باریک کتر کے)نمک حسب ذائقہ، ہری مرچ تین عدد، پیاز دو عدد، انڈے دو عدد، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
گوار کی پھلیوں کو اچھی طرح صاف کر کے دھو کر چنے کی دال میں کتر کے ڈال دیں اور نمک ، ثابت لال مرچ اور لہسن ڈال کر پانی میں ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب دونوں چیزیں گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو سل پر یا گرائنڈر میں پیس لیں اب اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچ اور پیاز بھی شامل کر دیں اس آمیزے سے شامی کبابوں کی طرح ٹکیاں بنا کر انڈے میں ڈبو کر توے پر فرائی کرلیں، مزیدار کباب تیار ہیں جو کہ کیچپ کے ساتھ مزا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھرواں شملہ مرچ