shah

مانچسٹر میں پاکستانی بائولر چھا گئے

EjazNews

مانچسٹر اولڈٹریفڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے 96 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا۔اس دوران انگلش بلے باز اولی پاپ ففٹی بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کی اننگز کا خاتمہ نسیم شاہ کے ہاتھوں ہوا۔جس کے بعد انگلش ٹیم کا کوئی بھی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے انگلینڈ کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ یو ں انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز بنا پائی۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی پاپ 62، بٹلر 38 اور اسٹورٹ براڈ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے4، شاداب اور عباس نے2-2 جبکہ شاہین اور نسیم شاہ نے1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز انگلینڈ نے جب اپنی پہلی اننگز شروع کی تو شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے اوپر تلے تین وکٹیں حاصل کرکے مشکلات سے دو چار کردیا۔آفریدی نے برنس کو 4 جبکہ محمد عباس نے ڈوم سیبلے اور بین اسٹوکس کو 12 رنز پر ہی آؤٹ کرکے اہم کامیابی دلادی۔کپتان جوروٹ اور پوپ نے 48 رنز کی شراکت قائم کی اور مجموعہ 62 رنز تک پہنچایا لیکن اس دفعہ تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ نے انگلینڈ کی سب سے بڑی وکٹ گرادی۔یاسر شاہ نے جوروٹ کو رضوان کے ہاتھوں آؤٹ کردیا اور انگلینڈ کی چوتھی وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں اوپنر شان مسعود کی بہترین سنچری کی بدولت 326 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈومیسٹک سیزن میں 8سو سے زائد رنز بنا کر ٹیم کی سلیکشن کا اہل ہوا تھا

بابراعظم نے 69 رنز بنائے، اسد شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرنہ سکے اور 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور آرچر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں اور ووکس نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔