soucide

بھارت میں اداکاروں کی خودکشیاں بڑھتی ہی جارہی ہیں ، کچھ ہی عرصہ میں تیسری خودکشی

EjazNews

بھارت میں سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے ایسا لگ رہا ہے جیسے خودکشیوں کا اداکاروں میں ایک رجحان پیدا ہوتا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ انوپما پاٹھک نے ممبئی واقع اپنے کرایہ کے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کی۔

خودکشی کرنے سے ایک روز قبل انوپما پھاٹک نے فیس بک لائیو کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور اب وہ کسی پر بھی اعتماد نہیں کر سکتیں۔ویڈیو میں انہوں نے خودکشی کرنے سے متعلق کئی باتوں کا تذکرہ بھی کیا تھا۔ انوپما پھاٹک نے خودکشی کے اسباب کے ساتھ لوگوں کے ذریعہ پریشان کیے جانے سے متعلق بھی ویڈیو میں گفتگو کی تھی تاہم اس ویڈیو میں کہیں بھی انہوں نے اپنے خودکشی کرنے کی بات نہیں کہی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی جنگ لڑ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اجے دیو گن بڑا فنکار ہے:مہیش بھٹ
sameer sharma
 بھارتی ٹی وی اداکار سمیر شرما

گزشتہ روز بھارتی ٹی وی اداکار سمیر شرما ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، سمیر شرما نے مبینہ طور پر گھر میں پھندا لگا کر اپنی جان لی۔

دو ماہ قبل 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔ سوشانت سنگھ نے دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی ٹائٹل کردار ادا کیا تھا۔