گھریلو ٹوٹکے:بہت سے کاموں کے گھر بیٹھے حل

EjazNews

نانیوں دادیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے جو نئی نسل کے لیے بھی اتنے ہی مفید ہیں جتنا کے ان سے پہلے والوں کیلئے مفید تھے۔

تیزابیت کیلئے:
جس شخص کو تیزابیت لاحق ہو وہ تیزابیت محسوس ہونے پر تھوڑا سا کھانے کا نمک چا ٹلے اس سے تیزابیت ختم ہو جاتی ہے۔ (ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ ٹوٹکہ استعمال نہ کریں)۔

تندوری روٹیوں کو گرم کرنا:
ٹھنڈی تندوری روٹیوں کو گرم کر نے کے لئے ان روٹیوں کوپانی سے تھپتھپا کر پھیلے ہوئے گرم توے پر ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لئے رکھ دیں اور اس توے کو ایک گھونے سے ڈھک دیں دس منٹ بعد روٹیاں نکالیں۔ روٹیاں بالکل تازہ نکلیں گی۔

الٹی کا فوری علاج:
ایک عدددرمیاین پیاز، تھوڑی سی ادرک، خشک پودینہ،نمک اور چینی حسب ذائقہ لے کر تھوڑے سے پانی میں چائے کی پتی ڈال کر ان کو ابال کر قہوہ بنا لیں اور پی لیں۔ الٹی میں فوراً آرام آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے

سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا طریقہ:
سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلے تھوڑے خشک آلو لے کر لوہے کے کسی برتن یعنی کڑاہی وغیرہ میں رکھ دیں اور پھر سا میں پانی ڈال کر ایک دن تک اسے اسی حالت میں بھیگا رہنے دیں۔ اگلے روز اس پانی سے سر کو دھو لیں۔ یہ عمل کچھ عرصے تک کرنے سے سفید بال سیاہ ہو جائیں گے۔

گوبھی کے کپڑے:
ایک گہرے اور کھلے برتن میں ٹھنڈا پانی ڈالیں اور اس میں نمک و سرکہ ہم وزن شامل کر یں اور گوبھی کو دس منٹ کے لئے اس میں بھگو دیں ۔ گو بھی کے تمام کیڑے از خود پانی میں نکل آئیں گے۔ (نوٹ: پای اتنا ہو کہ گوبھی اس میں ڈوب جائے)۔

خستہ کر کرے چپس:
چپس بناتے وقت آلوﺅں کو کاٹ کر جس پانی میں رکھا جائے ، اس میں نمک ڈال دیں۔ اس کے بعد پانی نکال کر کسی سفید خشک کپڑے میں آلوﺅں کو رکھ کر خشک کر لیں، پھر تلیں۔ بہت سفید، خستہ اور لذیذ چپس بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  صحت کیلئے مفید گھریلو ٹوٹکے

فریج کے بغیر مکھن رکھنا:
اگر فریج کے بغیر م کھن رکھنا مقصود ہو تو اسے چکنے کاغذ میں اچھی طرح لپٹ کر آٹے کے تھیلے میں رکھ کر دبا دیں۔ مکھن ہفتے تک نہیں پگھلے گا۔

سوکھے پن کا علاج:
اگر کسی ڈیڑھ ،دو سال کے بچے کو سوکھے کا مرض لاحق ہو جائے تو اس کے ناپ کی لمبی لوکی لیں اور بچے کے اوپر سے سات مرتبہ وار کر کے (سر سے پیر تک) دور جنگل میں کسی درخت سے لٹکا کر آئیں۔ واپسی پر پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں۔ جوں جوں لوکی سوکھتی جائے گی بچہ تندرست ہو تا جائے گ ا۔

باورچی خانے کی بدبو دور کرنا:
باورچی خانے میں کسی بھی قسم کی بدبو دور کرنے کے لئے جلتے ہوئے چولہے پر تھوڑی سی پسی ہوئی دال چینی اور لونگ جلائیں ۔ باورچی خانے اٹھنے والی ناخوشگوار مہک فوراً دور ہو جائے گی۔

مکھیاں بھگانا:
گرمیوں میں مکھیوں سے نجات پانے کے لئے پودینے کی گٹھی کو باندھ کر کھڑکی پر یا کمرے میں کسی بھی جگہ پر لٹکا دیں۔مکھیاں نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر یلو چٹکلے

خط کا لفافہ:
برسات کے موسم میں جب لفافے پر پتہ لکھ کراس پر ڈاک کرنے لگیں تو ان لکھے ہوئے حروف پر ہلکا سا موم رگڑ دیں ۔ اگر بارش کی وجہ سے لفافہ گیلا بھی ہو گیا تو حروف قائم رہیں گے اور جسے خط بھیجا جارہا ہے اس تک باآسانی پہنچ جائے گا۔