malbar chimi carry

ملبار چیمی کری

EjazNews

اشیاءووزن:
پرانز 25سے 30عدد، سفید پیاز (چھوٹے)9سے 10عدد، سبز مرچ 6عدد (دوحصوں میں کٹی ہوئی)، ثابت سرخ مرچ 4سے 6عدد (کوٹ لیں)، کری پتے 2عدد ، ڈرم اسٹکس 2عدد، کھوپرا 2کپ، کچا آم 1عدد (کاٹ لیں)، ہلدی 1چائے کا چمچ، میتھی دانہ 6چائے کے چمچ، دھنیا پاﺅڈر 1کھانے کا چمچ، آئل 6کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب:
باﺅل میں پرانز کو آدھا چمچ ہلدی اور نمک لگا کر میری نیٹ کرلیں۔ ایک کپ گرم پانی میں کھوپرا گرائنڈ کریں پھرنچوڑ کر سارا پانی نکال کر رکھ دیں۔ ایک گہرے پین میں 4چمچ تیل گرم کر کے پیاز نرم کر لیں۔ اب سرخ مرچ پاﺅڈر، ہلدی اور دھنیا پاﺅڈر مکس کر یں پھر سبز مرچ، کٹی لال مرچ اور کری پتے شامل کر کے پکائیں۔
کھوپرے میں چار کپ پانی شامل کر کے ابالیں جب آدھا رہ جائے تو اتار لیں۔کری تیار ہے۔
دوسرے پین میں بقیہ آئل گرم کرکے میتھی دانہ بھونیں۔ پھر پرانز ، ڈرم اسٹکس اور کچا آم شامل کر کے 2سے 3منٹ تک پکائیں۔ کری ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر حسب ضرورت نمک ڈال کر پکائیں۔ اب کھوپرے والا پانی شامل کر کے پانچ منٹ کے لیے دم لگا دیں۔
ملبار چیمی کرتی تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شربت آلو بخارا