chili chicken

چلی چکن (سنگا پوری )

EjazNews

چلی چکن (سنگا پوری )اشیاء ووزن:
چکن بون لیس آدھا کلو (کیوبز کاٹ لیں)، انڈے دو عدد، کارن فلور دو کھانے کے چمچ، سویا سوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ، تیل حسب ضرورت۔

سوس کیلئے:
چکن اسٹاک ڈیڑھ کپ، ٹماٹوکیچپ ایک کپ، کارن فلور ایک کھانے کا چمچ، ادرک لہسن پیس ایک کھانے کا چمچ، سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ ، کٹی لا مرچ ایک چائے چمچ، نمک حسب ذائقہ، ہری پیاز (چوپڈ) گارنشنگ کیلئے۔

ترکیب:
ایک انڈا ، سویا سوس اور کارن فلور اچھی طرح مکس کرلیں، اس مکسچر کو چکن پر لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ ہلکی آنچ پر تیل گرم کر کے یہ چکن فرائی کرلیں۔ سوس کے لیے ایک پین میں تیل گرم کر کے ادرک لہسن پیسٹ ہلکا فرائی کریں۔ اس میں ٹماٹو کیچپ، چکن اسٹاک، سرکہ اور کٹی لال مرچ شامل کرکے تھوڑی دیر پکائیں۔ کارن فلور تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے اس میں ڈالیں اور پکا کر مناسب گاڑھا کرلیں۔ پھر اس میں فرائیڈ چکن ڈالیں اور ساتھ ی انڈا پھینٹ کر آہستگی سے ہلاتے ہوئے شامل کردیں۔
سنگا پوری چلی چکن تیار ہے ہری پیاز سے سجا کر پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پودینہ ران