Key Lime Cheese Pie

کی لائم چیز پائی

EjazNews

اشیاء ووزن:
بسکٹس دو کپ ﴿چورا کیے ہوئے، مکھن چار اونس ﴿پگھلا ہوا،
فلنگ کے لیے:
کنڈینسڈ ملک تین چوتھائی کپ، کرڈچیز آدھا کپ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، لیمن زیسٹ ایک چائے کا چمچ، میدہ ایک کھانے کا چمچ، انڈے تین عدد
ترکیب:
فلنگ کے لیے:ایک پیالے میں کنڈینسڈ ملک، کرڈ چیز، میدہ، لیموں کا رس، لیمن زیسٹ اور انڈے کی زردی ڈال کر گاڑھا ہونے تک پھینٹ لیں۔
اب انڈوں کی سفیدی کو اتنا پھینٹ لیں کہ وہ اسٹف ہو جائے۔پھر اسے مکسچر میں فولڈ کریں اور اس مکسچر کو بسکٹ بیس پر ڈال کر پینتس سے چالیس منٹ تک پہلے سے گرم اوون میں ایک سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر سیٹ ہو جانے تک بیک کرلیں۔اب اسے ٹھنڈا کرکے کریم کے ساتھ سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈارک چاکلیٹ کیک