malsala kalaji

چکن مسالاکلیجی

EjazNews

اجزاء:
کلیجی آدھا کلو ،پیاز ایک عدد، ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، لہسن(باریک کُٹا ہوا)ایک کھانے کا چمچ، لال مرچ(کُٹی ہوئی)ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ضرورت، سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈرایک چائے کا چمچ، تیز پات ایک عدد، تیل پانچ کھانے کے چمچ، مکھن چار کھانے کے چمچ، سرکہ تین کھانے کے چمچ، لیموں کا رس دو چائے کے چمچ، ہرا دھنیا آدھی گڈی اور چکن کی یخنی ایک گلاس۔
ترکیب:
کلیجی میں سرکہ،لہسن، لال مرچ، سفیدزیرہ، دھنیا،کالی مرچ، تیز پات اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر مکس کرکے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں-پھر پین میں تیل اور مکھن ڈال کر پیاز فرائی کرلیں،مگر براؤن نہ کریں۔ اب اس میں مسالا لگی کلیجی ڈال کر دو منٹ تک بھون کر باقی تمام اجزاءبمع یخنی ڈال کر پکنے دیں۔مسالا گاڑھا ہوجائے، تو دس منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں- آخر میں ہرا دھنیا چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوفتہ مٹر پلاﺅ