imran khan

نیا نقشہ پہلا قدم ہے،کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا:وزیراعظم عمران خان

EjazNews

اسلام آباد میں پاکستان کے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کے تمام سیاست دانو ں نے نئے نقشے کی تائید کی، نیا سرکاری نقشہ پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ئے سیاسی نقشے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور اب یہی پاکستان کا نقشہ ہوگا۔5اگست کو جو اقدام بھارت نے اٹھایا یہ نقشہ اس کی نفی کرتا ہے۔

نیا نقشہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کا صرف ایک حل ہے کہ اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔اظہار رائے کا حق عالمی برادری نے کشمیریوں کو دیا جو ابھی تک نہیں ملا۔ بھارت کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نئے نقشے کے افتتاح کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی کہ نیا سیاسی نقشہ پہلا قدم ہے، ہم سیاسی جدوجہد کریں گے فوجی جدوجہد کو نہیں مانتے۔کشمیر کا مسئلہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے ، کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا یہ نقشہ پہلا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آسیہ اندرابی:نڈر کشمیری مجاہدہ