Dr fasial

وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نئے معاون خصوصی تعینات

EjazNews

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کووڈ 19 کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اب انہیں معاون خصوصی برائے قومی صحت سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن مقرر کیا ہے۔ یہ عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

ان کا شمار وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ عمران خان کو ان کی صلاحیتوں پر اتنا اعتماد ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے علاوہ خیبر پختونخوا میں اپنے گزشتہ دور حکومت میں انہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا سی ای او تعینات کروایا تھا۔

ڈاکٹر فیصل گذشتہ کئی سالوں سے شوکت خانم میموریل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹور آفیسر ہیں۔ وہ متعدی امراض کے ماہر ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال کی ویب سائٹ پر موجود کوائف کے مطابق انہوں نے 1987 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا جبکہ 1992 اور 1994 میں امریکن بورڈ آف میڈیسن اور امریکن بورڈ آمتعد امراض سے پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش:پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی جیت لیا

اس کے علاوہ وہ ڈپلومیٹ امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن (1992) اور ڈپلومیٹ امریکن بورڈ آف انفیکشیس ڈیزیز (1994) کی پوسٹ گریجویٹ کی ڈگریاں بھی رکھتے ہیں۔