cat

منشیات سمگل کرنے والی بلی فرار

EjazNews

بعض خبریں اپنے اندر دلچسپی کے ساتھ حیرت کے پہلو لیے ہوئے ہوتی ہیں۔ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایسا ہو بھی سکتا ہے یا ہوا ہوگا۔ میڈیا پر نشر ہونے والی ایک خبر کے مطاق سری لنکا کی ایک جیل میں مبینہ طور پر منشیات اور موبائل فون سم کارڈز سمگل کرنے پر قید کی گئی بلی فرار ہو گئی ہے۔اس بلی کا سراغ سنیچر کو ویلی کاڈا جیل کے انٹیلی جنس حکام نے لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جیل کی دیوار سے منشیات کے چھوٹے پیکٹ، موبائل فونز اور فون چارجرز پھینکنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

سری لنکا منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کی کوشش میں ہے اور قبضے میں لی گئی منشیات کو فروخت کرنے کے جرم میں اینٹی نارکوٹکس کے جاسوس بھی پکڑے گئے ہیں۔
سری لنکن پولیس نے گذشتہ ہفتے ایک عقاب کو پکڑا تھا جس کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد مبینہ طور پر دارالحکومت کولمبو کے مضافات میں منشیات فروخت کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا کتوں کے مالکان ان کی زبان سمجھ سکتے ہیں؟

یاد رہے جب بلی کو پکڑا گیا تو اس کی گردن کے ساتھ دو گرام ہیروئین، دو سم کارڈز اور ایک میموری چپ بندھی ہوئی تھی، تاہم وہ جیل کے ایک کمرے سے فرار ہو گئی ۔