home_remedies

صحت کیلئے مفید گھریلو ٹوٹکے

EjazNews

لیموں مچھر اور ملیریا سے بچائو:
اگر لیموں کے عرق کو رات سونے سے پہلے چہرے، ہاتھوں، بازوئوں ، گردن اور پائوں پر اچھی طرح لگالیں تو آپ مچھر کے کاٹنے اور ملیریا سے محفوظ رہیں گے بلکہ جلد بھی ملائم اورشگفتہ ہو جائے گی۔

ہیضہ کا خاتمہ:
کالی مرچ 8عدد، ذرا سی مصری اور ڈھائی تولہ پیاز لے لیں اور اسے اچھی طرح پیس لیں باریک ہونے پر پانی ملا لیں اور پی لیں۔ ہیضہ میں فوری افاقہ ہوگا۔

ناخنوں کی مضبوطی:
اگر آپ کے ناخن کپڑے دھونے یا کوئی اور کام کرنے کی وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں تو انہیں مضبوط کرنے کے لئے ناخنوں پر ایک ماہ تک لہسن کو رگڑیں ۔ ناخن مضبوط اور لمبے ہو جائیں گے۔

منٹوں میں ہر چیز گلانے کے لئے:
پائے ہو یا سری، چنہ ہو یا ماش کی دال، حلیم کی گندم ہو یا جو، کسی بھی قسم کی چیز کو جلد گلانے کے لئے اسے چولہے پر چڑھانے سے پہلے اس میں بیکنگ پائوڈر ملا دیں، بہت جلد گل جائے گی (نوٹ: ایک کلو چیز کی مقدار کے لئے چار چائے کے چمچ استعمال ہوں گے)۔

یہ بھی پڑھیں:  معمولی نوعیت کے طبی مسائل کا علاج کچن میں ہی ہے

جھائیوں کا خاتمہ:
چہرے کی جھائیوں کے خاتمے کے لئے گھر کے بنے مکھن میں سے پانی خوب اچھی طرح نکال کر اس میں کافور کی ایک ٹیکہ پیس کر ملا دیں اور خوب حل کر کے اس کریم کو کسی خالی شیشی میں ڈال کر رکھ لیں۔ چہرہ دھو کر خشک کر کے رات کو یہ کریم لگائیں ۔ مہینہ بھر کے استعمال سے چہرہ صاف و شفاف ہو جائے گا اور رنگت دودھ کی طرح نکھر آئے گی۔

نکسیر سے بچائو:
نکسیر اگر بند نہ ہو تو ’’سرکہ‘‘میں روئی بھگو کر سونگھ لیں۔ نکسیر فوراً بند ہو جائے گی۔

دانتوں کے سیاہ داغ:
چنبیلی کے پتے ابال کر اس کے پانی سے روزانہ صبح کے وقت کلیاں یک جائیں تو دانتوں کے سیاہ داغ چند ہفتوں میں دور ہو جائیں گے۔

روٹی کو ہلکا اور تازہ رکھنا:
آٹا گوندھتے ہوئے اس میں لیموں کے دو یا تین قطرے ڈالنے سے روٹی بہت ہلکی اور تازہ پکتی ہے اور ذائقے میں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جسم کی گرمی دور کرنے کے لئے:

یہ بھی پڑھیں:  کیڑے مکوڑے ختم کرنے کے گھریلو نسخے

کسی بیماری کی وجہ سے جسم میں چنگاریاں سی نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہوں یا ہاتھ پائوں جلتے ہوں تو ایسے میں خشک دھنیا پیس کر ہم وزن مصری ملا کر کھائیں یا سبز دھنیا گھوٹ کر اس میں مصرف ملا کر پئیں۔جسم کی گرمی کا اثر زائل ہو جائے گا۔

جوڑوں کادرد ختم کرا:
پیاز کا پانی60گرام ،لہسن کا پانی30گرام، ادرک کا پانی 30گرام، اب ان تینوں کو125گرام سرسوں کے تیل میں بالکل ہلکی آنچ پر پکالیں جب پانی جل جائے اور صاف تیل باقی رہ جائے تو اس کو ٹھنڈا کر کے اچھی طرح محفوظ کرلیں۔ اگر پٹھے سن پڑے گئے ہوں، جوڑوں میں درد ہو تو اس تیل کی مالش کرنے سے یہ درد ختم ہو جائیں گے۔

بالوں کی خشکی دور کرنے کے لئے:
بیسن12گوام ، گندم کے آٹے کی بھوسی، میتھی کے بیج ، رائی36-36گرام ، خطی 24گرام، ان تمام اجزاء کو باریک پیس کر تھوڑے سے عرق گلاب اور خالص سر کے میں ملا کر بالوں میں اچھی طرح لگائیں اور دس منٹ بعد سادہ پانی سے دھوڈالیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو چار مرتبہ کریں اس سے خشکی دور ہونے کے علاوہ بال بھی مضبوط اور گھنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیمیاوی سپرے کی بجائے گھریلو ٹوٹکے اپنائیں ،صحت اور جیب دونوں کی حفاظت کریں