achari pasanday

اچاری پسندے

EjazNews

اجزاء۔
پسندے ایک کلو، ہری مرچ (موٹی )دس سے بارہ عدد، پنج پورن مصالحہ پانچ کھانے کے چمچ، لیموں کا رس یا سرکہ تین کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ، ٹماٹر آدھا کلو، پیاز چار عدد (باریک کاٹ لیں)، ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ، تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:
ہری مرچ میں کٹ لگا کر بیج نکال لیں۔ پنج پورن مصالحہ میں لیموں کا رس یا سرکہ ملا کر مکس کریں۔ اس پیسٹ کو ہری مرچ کے کٹ میں بھر دیں اور رکھ دیں۔
تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر یں۔ اس میں پسندے نمک، کٹی ہوئی مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، ادرک، لہسن پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر مکس کر یں اور تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں۔ اتنا پکائیں کہ پسندے گل جائیں۔ اس کے بعد اس کو بھون کر اس پر مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں۔مزیدار اچاری پسندے تیار ہیں۔گرم گرم نان کے ساتھ سرو کر یں۔

یہ بھی پڑھیں:  سیخ کباب