crispy clagi

کرسپی کلیجی

EjazNews

اجزاء:
کلیجی آدھا کلو،لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ،گرم مسالا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،میدہ ایک کپ،نمک حسب ِذائقہ،سویا ساس چار چائے کے چمچ،چلی ساس دو چائے کے چمچ،انڈا(پھینٹ لیں) ایک عدد،ڈبل روٹی کا چُورا ایک کپ اور تیل حسبِ ضرورت۔

یہ بھی پڑھیں:  ویجی ٹیبل کلیجی

ترکیب:
کلیجی اچھی طرح دھوکر چھلنی میں رکھ دیں، جب پانی خشک ہوجائے، تو باؤل میں کلیجی ڈال کر اس میں سویا ساس، چلی ساس، گرم مسالا پاؤڈر، لہسن پیسٹ اور نمک مکس کرکے2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب میدہ گھول کر پیسٹ سا بنا کر اس میں انڈا شامل کردیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے کلیجی کو میدے والے آمیزے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چُورے میں لپیٹ کرفرائی کرلیں۔