coco net sweet

کوکونٹ سویٹ

EjazNews

اشیاءووزن:
کوکونٹ کش کیا ہوا ایک کپ، ملک پاﺅڈر ایک کپ، پستہ (چوپڈ ) ایک کھانے کا چمچ، کنڈینسڈ ملک چھ کھانے کے چمچ، زردہ رنگ چٹکی بھر۔

یہ بھی پڑھیں:  گڑ والے چاول

ترکیب:
ایک باﺅل میں تھوڑا سا کوکونٹ الگ کر کے بقیہ کوکونٹ، کنڈینسڈ ملک اور ملک پاﺅڈر مکس کریں۔ اس آمیزے کے چھوٹے چھوٹے رولز بنا لیں۔ تھوڑے سے پانی میں زردہ رنگ حل کریں۔ بقیہ کوکونٹ اور زردہ رنگ کو ایک ڈھکن والے برتن میں ڈال کر خوب ہلائیں تاکہ کھوپرا پیلے رنگ کا ہو جائے۔
اب رولز کو اس کھوپرے میں رول کریں۔ کوکونٹ سویٹ تیار ہے۔ پسا ہوا پستہ چھڑک کر سرو کریں۔